Add Poetry

کبھی دل طولِ غم سے ہی تو کیوں گھبرا بھی جاتا ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

کبھی دل طولِ غم سے ہی تو کیوں گھبرا بھی جاتا ہے
کبھی ایسا ہوا کہ رات ہو اور دن نہ آتا ہے

کبھی کچھ دے بھی دیتا ہے کبھی کچھ چھین لیتا ہے
یوں ہی بندوں کو اپنے وہ کبھی تو آزماتا ہے

کوئی نہ آزمائش سے کبھی تو بچ بھی پائے گا
اسی کے جال سے نہ تو کوئی بھی بچ ہی پاتا ہے

مصیبت اور راحت میں تو تسلیم و رضا ہی ہو
یہی گٌن زندگی میں ہو تو یہ رفعت دلاتا ہے

زمانہ روٹھ بھی جائے تو اس کا غم نہیں کوئی
کہ ہم سے ہی زمانہ ہے وہ ہم سے خوف کھاتا ہے

کبھی نہ سانچ کو تو آنچ آئے یہ یقینی ہے
رہیں جو حق پہ ہی قائم تو باطل ٹوٹ جاتا ہے

کسی کا بھی زیاں نہ ہو یہی ہے اثر کی کوشش
کسی کا ہو زیاں یہ تو کبھی نہ اس کو بھاتا ہے

Rate it:
Views: 531
28 Dec, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets