ایک اور دھماکا
میری سر زمین پر
ہو فکر کیوں اسے
کہ ۔ ۔ کون مرا ہے
مجروح کون ہے
کتنا ہوا نقصان
اور
کس کس کا ہوا ہے
ہو بھی کس لئے
محفوظ ہے اولاد، جائیداد، مال، سب
کسی اور دیس میں
اسے نہیں خطرہ
وہ خود جو ہے خطرہ
میری سر زمین پر
رہنا نہیں مقصود یہاں ۔ ۔ حکمرانی ہے
دولت بھلے ہو جس طرح ۔ ۔ اس نے کمانی ہے
غیروں کے ایما پہ
اگر ہوا خطرہ
اپنوں میں جائے گا
میرے دشمنوں کے دیس
لوٹ کر آنے کو پھر سے لوٹنے مجھے