Add Poetry

کرم فرمایئے

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

جلوہ دکھایئے عظمتوں والے
تشریف لائیے عظمتوں والے

آج میرے خوابوں میں
درشن کرائیے عظمتوں والے

خلق دیکھتے ہی بولتے
کلمہ پڑھائیے عظمتوں والے

کہیں گے روزمحشر
ہمیں بچائیے عظمتوں والے

مرکزتصورروضہ تیرا
پاس بلائیے عظمتوں والے

صداہے سب کی
کرم فرمائیے عظمتوں والے

نعلین سے محبوب پیارے
عرش سجائیے عظمتوں والے

چاہتے ہو جدھر قبلہ
گھوم جائیے عظمتوں والے

حلیمہ بولی ابھی میرے
گھر آئیے عظمتوں والے

ام معبد کہنے لگی
اورپلائیے عظمتوں والے

صدیقؔ ناتواں تمہاراہے
اپنا بنائیے عظمتوں والے

Rate it:
Views: 322
13 Mar, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets