Add Poetry

کرکٹ - 2

Poet: امن وسیم By: امن وسیم, ملتان

اک دفعہ کا ذکر ہے اک میچ کیلیے
سوچتا رہا میں ساری رات مسلسل

پھولوں کی بارش ہورہی تھی مجھ پہ خواب میں
دکھا رہا تھا میں تو معجزات مسلسل

پہنچا صبح گراؤنڈ جب میں گھر سے بھاگ کر
ٹپک رہے تھے پسینے کے قطرات مسلسل

دیکھا جو میں نے اپنی مخالف ٹیم کو
ہونے لگے روشن میرے طبقات مسلسل

بیٹنگ کا فیصلہ ہوا جب ٹاس جیت کر
ہونے لگیں اوپننگ کی مجھے فکرات مسلسل

اس بات پر اعتراض تھا میرے رقیب کو
لگانے لگا وہ مجھ پہ الزامات مسلسل

قائل ہوا ہر بات کا جب اس کو سنائے
اپنے کئی ان دیکھے کمالات مسلسل

Rate it:
Views: 343
14 Apr, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets