Add Poetry

کریم رب سے طلب رحم اور فضل کرنا

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, KARACHI

کریم رب سے طلب رحم اور فضل کرنا
کبھی نہ بھول کے اس سے طلب عدل کرنا

جہاد نفس کے، شیطان کے خلاف کرو
بس اپنے نفس کی خواہش کو ہی قتل کرنا

کبھی نہ پیروی کرنا عذاب والوں کی
تجات والوں کی لللہ بس نقل کرنا

بلاؤ لوگوں کو رحمت، تجات دیں کی طرف
خیال رکھنا کہ راہیں مگر سہل رکھنا

وہ بخش دیگا اگر آگیا پسند اُسے
جو رب کو بھائے ہمیشہ وہی عمل کرنا

جزاء وہ دیتا ہے سوچوں سے ماوراء لوگوں
جو اسکی راہ میں لٹاؤ تو مت بخل کرنا

کبھی حرص نہیں کرنا یاں مال و دنیا کی
ہمیشہ رب کی رضاء کا خیال ہی کرنا

ہنسی مذاق بھی اچھا ہے پر خیال رہے
کسی کا دل نہ دکھے ایسا ہی شغل کرنا

خدا کے حکم کی تعمیل میں تجات و فلاح
یہی وہ کام ہے جس میں اشہر پہل کرنا

Rate it:
Views: 588
05 Mar, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets