کر پیار محبت کا تواظہار مرے دوست

Poet: By: AB shahzadے, Mailsi

کر پیار محبت کا تو اظہار مرے دوست
بننا ہی پڑے گا تجھے فنکار مرے دوست

دولت ہی لٹانی تجھے کثرت سے پڑے گی
مطلب سے یہ بنتے ہیں سبھی یار مرے دوست

دشمن تو بناؤ نہ عداوت سے کسی کو
کرنا ہی پڑے گا تجھے تو پیار مرے دوست

دیکھا نہیں مدت سے حسیں تیرے جیسا
کب اپنا کراؤ گے یہ دیدار مرے دوست

بارات مری آئی ہے سج دھج کے ہی دیکھو
پہنا یا نہیں تم نے ابھی ہار مرے دوست

آیا ہی نہیں حال مرا پوچھنے کوئی
کب سے ہی پڑا گھر میں ہوں بیمار مرے دوست

شہزاد ملن اپنا تو آساں نہیں ہوگا
طے کرنی مسافت ہی ہے دشوار مرے دوست

Rate it:
Views: 926
16 Dec, 2020