کسی بد نصیب کو ہم سے محبت ہو گہی ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMکسی بد نصیب کو ہم سےمحبت ہو گئی ہے
 یہ خبرسن کر ہماری بری حالت ہوگئی ہے
 
 پہلی بارکسی کوہم نےپھول بھیجے ہیں
 آخر ہم سےبھی کوئی سخاوت ہوگئی ہے
 
 محبت کرنےسےقبل لوگ ہزاربارسوچتےہیں
 کہتےہیں بھیا یہ دنیابڑی بےمروت ہو گئی ہے
 
 محبت میں ہر کسی نےہماری حجامت بنائی
 اب محبت کےنام سےنفرت ہو گئی ہے
 
 زندگی بھر لوگوں کےناز اثھاتےاٹھاتے
 کمر کو دوہرےرہنےکی عادت ہو گئی ہے
More Friendship Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 