Add Poetry

کسی حرف میں کسی باب میں نہیں آئے گا

Poet: Noshi Gilani By: veena, khi
Kisi Harf Mein Kisi Baab Mein Nahi Aaye Ga

کسی حرف میں کسی باب میں نہیں آئے گا
ترا ذکر میری کتاب میں نہیں آئے گا

نہیں جائے گی کسی آنکھ سے کہیں روشنی
کوئی خواب اس کے عذاب میں نہیں آئے گا

کوئی خود کو صحرا نہیں کرے گا مری طرح
کوئی خواہشوں کے سراب میں نہیں آئے گا

دل بد گماں ترے موسموں کو نوید ہو
کوئی خار دست گلاب میں نہیں آئے گا

اسے لاکھ دل سے پکار لو اسے دیکھ لو
کوئی ایک حرف جواب میں نہیں آئے گا

تری راہ تکتے رہے اگرچہ خبر بھی تھی
کہ یہ دن بھی تیرے حساب میں نہیں آئے گا
 

Rate it:
Views: 1988
28 Jul, 2017
More Noshi Gilani Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets