Add Poetry

کسی سے پھر محبت ہو رہی ہے

Poet: ثمر By: ثمر, Charsadda

کسی سے پھر محبت ہو رہی ہے
مجھے خود پر ندامت ہو رہی ہے

یہاں پر وہ خموشی ہے کہ یارو
سماعت کو اذیت ہو رہی ہے

مجھے کھو کر بہت بے چین ہو تم
مجھے یہ سن کے حیرت ہو رہی ہے

مرے اجداد کو کوئی خبر دے
کہ مجھ پر پھر حکومت ہو رہی ہے

بہت بے چین ہیں بستی کے رستے
بڑی تیزی سے ہجرت ہو رہی ہے

بہاروں میں گریباں ہیں سلامت
جنوں میں کیسی بدعت ہو رہی ہے
 

Rate it:
Views: 17
30 Jul, 2025
More Aftab Navab Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets