Add Poetry

کسی کو دل میں بسا کے ہم نے نصیب اپنا جگا لیا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

کسی کو دل میں بسا کے ہم نے نصیب اپنا جگا لیا
نہ فکرِ ساقی نہ فکرِ مینا غموں سے دامن چھڑا لیا

بھلے نظر سے ہی دور ہیں وہ مگر ہماری نظر میں ہیں
کبھی نظر بھی اٹھی ہماری نظر کو ہم نے چرالیا

کبھی تو ان کا رہا تصوّر تو یاد ان کی کبھی رہی
یہی تو دن رات کا فسانہ اِسی میں جی کو کھپا دیا

نہ سوچا سمجھا نہ دیکھا بھالا ڈگر پہ اُن کی چلا گیا
قدم کبھی لڑکھڑاۓ بھی تو قدم کو ہم نے جما لیا

نہ اثر کو قیس سے ہے مطلب نہ دشت وصحرا کی سیر کی
مٹا دیا جب خودی کو اٌس نے تو راز سارا ہی پا لیا
 

Rate it:
Views: 221
16 Oct, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets