Add Poetry

کس کا سہارا کس کو اچھا

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

جوڑے رب نے آسمان پہ بنائے
پھر کیوں انسان اپنے دل کو جلائے

مالک خوب جانتا ہے، کیا اچھا ہے
کس کا سہارا کس کو ملنا اچھا ہے

وہ نا انصاف نہیں، انصاف بھی نہ مانگو
مانگو تو فقط اس سے، رحم اسکا مانگو

جو اس نے بنایا، وہ خوب سمجھتا ہے
دلوں کے بھید بھی وہ خوب سمجھتا ہے

جو ملا صحیح ملا، نہ کرو مقدر پہ گلہ
جو دیا خوب دیا، کرو اس کا شکریہ

Rate it:
Views: 514
02 Apr, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets