کر لیں گے اسے جلد ہی تسخیر یقیناً
شہ رگ ہے میرے ملک کی کشمیر یقیناً
اب د یر ہے کس بات کی اس کار جنوں میں
پہلے ہی بہت ہو گئی تاخیر یقیناً
کشمیر کو تقدیر پہ چھوڑیں گے نہ ہرگز
پائیں گے ہر طرح کی تدبیر یقیناً
مل جائیگا اب خاک میں ظالم کا تکبر
مظلوم کی آہوں میں ہے تاثیر یقیناً
لائیگا شہیدوں کا لہو رنگ بہر حال
بدلے گی میرے ملک کی تقدیر یقیناً
جب فتح ہو ایمان کی وہ وقت نہیں دور
نزدیک ہے اب خواب کی تعبیر یقیناً
حق وادئ کشمیر پہ کفار کا کیوں کر
جنت ہے مسلمان کی جاگیر یقیناً