Add Poetry

کفراںِ آزادی ۔۔۔ (آزاد نظم)

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

کس لئے کرتے ہو
حقیقت سے آنکھ بند
دِکھتا نہیں آنکھوں سے
یا
پڑھنا نہیں آتا
آزادی کا مطلب نہ ہی غلامی کا ۔۔۔ پتا
غلامی جو پتا لگی
لگ جائے گا ۔۔۔ پتا
کیا شے ہے آزادی
تاریخ کے اوراق میں ۔۔۔ ملے گی غلامی
کسی اور کی نہیں اگر
اپنی اٹھا کے دیکھ
ماضی سے گر نفرت ہے تو
کچھ حال ہی سے سیکھ
حالات ہی سے سیکھ
مفاد سے آگے ذرا
نظریں اٹھا کے دیکھ
محکومی میں گھرے ہوئے ۔۔۔ لوگوں کو ذرا دیکھ
جو قوم نہ رہے
منتشر ہوئے
غلام ہو گئے
اپنے تجربے سے ۔۔۔ نہیں یہ سیکھنے کی چیز
مشاہدے سے سیکھ
مطالعے سے سیکھ
اور مرتکب نہ ہو
اجتماعی جرم ہے
کفرانِ آزادی ۔۔۔ !

Rate it:
Views: 319
28 Nov, 2013
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets