Add Poetry

کملی والے کے مرید

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

 کملی والے کے جو مرید ہوتے ہیں
ایسے پیارے انسان قابل دید ہوتے ہیں

زمانہ انہیں سدا یاد رکھتا ہے
جو حق کی راہ میں شہید ہوتے ہیں

وہ صراط مستقیم سے بھٹک نہیں سکتے
دنیا میں جو صاحب توحید ہوتے ہیں

گمراہ لوگوں کو بھلی باتیں اچھی نہیں لگتیں
حق کے متلاشی ان سے مستفید ہوتے ہیں

ہم لوگ خرافات میں اتنے کھو چکے ہیں
اب سب کام ہی جدید ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 286
23 Mar, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets