Add Poetry

کوئی بھی رہنما مخلٍص ملے تو یہ غنیمت ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

کوئی بھی رہنما مخلٍص ملے تو یہ غنیمت ہے
کوئی بھی رہنما مفسِد ملے تو یہ مصیبت ہے

کوئی احسان کرکے بھول جائے یہ ہی ہے بہتر
کوئی احسان کرکے ہی جتائے محرومیت ہے

یہ خود غرضی ہماری ہم کو تو بس لے ہی ڈوبے گی
نہ ہو ایثار و ہمدردی اِسی میں تو اذیّت ہے

کوئی بے کس ملے تو اس کی بھی فریاد ہی سن لیں
کوئی مشکل کسی کی دور کردیں یہ عظیمت ہے

یہ ہی جو اثر کا ہے طرز وہ دل کو ہی بھاتا ہے
گر تائیدِ غیبی ہو تو پھر سخن میں حقیقت ہے

Rate it:
Views: 201
15 Sep, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets