Add Poetry

کوئی دیکھے جو زرا

Poet: hira By: hira, gojra

کوئ دیکھے جو ذرا اس ملک کی سمت
سوئے نہیں ہیں ہر لمحہ بیدار ہیں ہم

سینہ تان کے کھڑے ہیں ہر سو رکھوالے
سر پہ کفن باندھے ہر محاذ پہ تیار ہیں ہم

رچی ہوئ ہے خوشبو ہماری اس مٹی میں
اس وطن کی سرحدوں کےوفادار ہیں ہم

تلوار کے سائے میں اک عمر کٹے گی
جام شہادت پانے کو بےقرار ہیں ہم

اندھیروں میں ستاروں کی مانند چمک رہے ہیں
ارض وطن کے روشن مینار ہیں ہم

پختہ عزم و حوصلے ہیں ہر میدان میں
اس قوم کے محافظ و خاکسار ہیں ہم

Rate it:
Views: 369
18 Sep, 2014
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets