کوئی شہر تھا جس کی ایک گلی

Poet: علیؔ زریون By: ہارون فضیل, Quetta

کوئی شہر تھا جس کی ایک گلی
مِری ہر آہٹ پہچانتی تھی

مِرے نام کا اک دروازہ تھا
اک کھڑکی مجھ کو جانتی تھی

مِرے باپ کی شب بیداریوں پر
کئی فجریں پہرہ دیتی تھیں

مِرا شعر نہیں سنتا تھا کوئی
مِری امّاں مجھ کو مانتی تھی
 

Rate it:
Views: 5192
08 Feb, 2022