کوئی فرمائش

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہم جب بھی کسی سے کوئی فرمائش کرتے ہیں
وہ پوری نا کر کے ہماری آزمائش کرتے ہیں

اب وہی حسیں دوست ملنے کے لیے نہیں آتے
جن کی خاطر گھر کی تزئین و آرائش کرتے ہیں

ایک عدد کار ہم سے تحفے میں مانگ کر
وہ یوں میرے پیار کی پیمائش کرتے ہیں

خدا کرے تجھ سے کبھی نا میرا سامنا ہو
ہم سچے دل سے یہی خواہش کرتے ہیں

میرے حالات کی طرح وہ کچھ ایسے بگڑے ہیں
اب پہلے کی طرح مجھ پہ نا وہ نوازش کرتے ہیں

Rate it:
Views: 506
30 Mar, 2011