Add Poetry

کِسے ہجر کے ہم فسانے سنائیں

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

کِسے ہجر کے ہم فسانے سنائیں
تیری یاد آئے تو سب بھول جائیں

یہ کیوں اجنبی بن کے پھرتے ہیں ہم تم
تعلق اگر ہے ، تو اُس کو نبھائیں

رہو تم سدا سائبانِ دعا میں
ہمیشہ رہیں دُور تم سے بلائیں

کِھلے جا رہے ہیں ، کِھلے جارہے ہیں
شگوفوں سے کیا کہہ رہی ہیں ہوائیں

حقیقت اُسے کون سمجھائے جا کر
مرے نام ہی لکھ دو ساری جفائیں

ہر اک دل گرفتہ ، ہر اک آنکھ نم ہے
مرے شہر کی رو رہی ہیں فضائیں

ڈھلے دن تو اکثر تیری یاد آئے
صدفؔ ہم چراغِ محبت جلائیں

Rate it:
Views: 311
22 Apr, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets