Add Poetry

کچھ آدمی ہی یار بنانے کے لیے ہوتے ہیں

Poet: تاہر مختار تاہر By: تاہر مختار تاہر, Depalpur

کچھ آدمی ہی یار بنانے کے لیے ہوتے ہیں
باقی سارے علاقہ بڑھانے کے لیے ہوتے ہیں

ہم ایسے لوگ کیسے رہہ سکتے ہیں دل میں تیرے
ہم ایسے دشت میں ہی ٹھکانے کے لیے ہوتے ہیں

جاناں گھروں کو آگ نہیں ہیں لگایا کرتے
دل اور جان سے یہ بسانے کے لیے ہوتے ہیں

حالاتِ گردشِ دوراں سب کو نہیں بتاتے
سب آدمی کاں دل کی سنانے کے لیے ہوتے ہیں

ہر کار میں تو کام نہیں آتی سخت محنت
کچھ کام قسمتیں آزمانے کے لیے ہوتے ہیں

اس دشت کے عشاق نہیں بنتے مجنوں طاہر
یہ بس سخن ہی سننے سنانے کے لیے ہوتے ہیں

️پھولوں کو کون رکھتا ہے سر پہ سجا کے طاہر
یہ بیچارے پیروں تلے آنے کے لیے ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 1547
19 Dec, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets