Add Poetry

کہنے لگی کہ تم تومخبوط الحواس ہو

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

میں نے کہا کہ تم ہی میرے آس پاس ہو
کہنے لگی کہ تم تو مخبوط الحواس ہو

میں نے کہا کہ حسن تیرا لازوال ہے
کہنے لگی کہ پارلر کا سب کمال ہے

میں نے کہا کہ لب تیرے کھلتے گلاب ہیں
کہنے لگی حضور کی آنکھیں خراب ہیں

میں نے کہا کہ زلف پہ سانسوں کو وار دوں
کہنے لگی خضاب تیرے سر پہ مار دوں

میں نے اک بارتو بن جاؤ ہماری
کہنے لگی کہ دال گلے گی نہ تمہاری

میں نے کہا جناب ذرا سی تو لفٹ ہو
کہنے لگی کہ پہلے کوئی گفٹ شفٹ ہو

میں نے کہا کہ بندہ تو بے روزگار ہے
کہنے لگی تو عشق سے کیا سروکار ہے

Rate it:
Views: 483
29 Jun, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets