Add Poetry

کہیں تم بھول مت جانا

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

وعدے ساتھ چلنے کے کہیں تم بھول مت جانا
دُکھ سُکھ اپنے سانجھے تھے کہیں تم بھول مت جانا

تیری باتوں سے دِل کو بڑی تسکین ملتی تھی
سن لُو یہ کہنے والے کہیں تم بھول مت جانا

لڑنا ساری دنیا سے فقط اِک بات کرنے کو
معصوم محبت بھرے جذبے کہیں تم بھول مت جانا

جب عید آئے تو تم خدارا یاد کر لینا
بسانا سانسوں میں مجھے کہیں تم بھول مت جانا

نہیں ملتا وہ اِک مدت سے اب کیسے کہوں ساجد
بہت تم سے محبت ہے کہیں تم بھول مت جانا

Rate it:
Views: 1536
20 Aug, 2009
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets