Add Poetry

کہ جس کو دیکھے ہوئے آج اک زمانہ ہوا

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

کہ جس کو دیکھے ہوئے آج اک زمانہ ہوا
وہ شخص اپنے نئے گھر میں بھی پرانا ہوا

خزاں نے دل میں مرے گھر بنالیا اپنا
کہ زرد پتوں کا اب اک نیا ٹھکانہ ہوا

کسے بلاتی ہیںآنگن کی سرمئ شامیں
اسیر عشق ہوئ جب سے دل رہا نہ ہوا

کبھی نہ جان سکی اسکےدل میںکیاہے چھپا
مر ی و فا سے کبھی وہ بھی آشنا نہ پوا

نکال پھینکتی کیسے میں کاٹ کر اسکو
مر ے وجود کا حصہ تھا جو جدا نہ ہوا

تمام عمر محبت میں سر جھکاتی رہی
جبین شوق کا سجدہ کوئ قضا نہ ہوا

اسی کے نام پہ لکھتی ہوں یہ حیات غزل
وہ ایک شخص جو شاید کبھی مرانہ ہوا

Rate it:
Views: 1503
23 Oct, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets