کیا خوب وفا نبھائی حسین نے

Poet: ہارون الرشید اداس By: Haroon Ur Rasheed uDas, Muzaffarabadak

کیا خوب وفا نبھائی حسینؓ نے
عظمتِ دین پر گردن کٹائی حسینؓ نے

نیزے پر سر تھا اور موت تھی سامنے
کلمہِ حق کہ کرشہادت گلے لگائی حسینؓ نے

ظلمتوں میں گم ہوا جا رہا تھا دینِ مصطفویؐ
خونِ جگردے کہ شمع حق جلائی حسینؓ نے

بھلایا نہیں جاتا درس ِ کربلا اب تک
زبان سےخودپڑھ کہ جوبات سکھائی حسینؓ نے

لُٹا کر جان عظمت بچائی ناناؐ کے دین کی
کیا خُوب لاجِ وفا نبھائی حسینؓ نے
 

Rate it:
Views: 486
12 Oct, 2016
More Religious Poetry