کیا ضرورت ہے ہیلو ہا ئے کی
میں نہیں ہوں تمہارے پائے کی
دھوپ کا لطف لینے والی ہوں
مجھکو خواہش نہیں ہے سائے کی
غا ئبا نہ شریک کر کے تمہیں
ایک چسکی بھری ہے چائے کی
ا ک محبت نہیں و گر نہ تو
گھر میں ہر چیز ہے کرائے کی
مشورہ مفت جو د یا ہے اسے
کوئ وقعت نہیں ہے را ئے کی
مستقل کس کا ہے قیام یہاں
دنیا بھی ہے جگہ سرائے کی