Add Poetry

کیا فائدہ تجھے گڑے مردے اکھاڑ کے ۔۔۔

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

رستے میں بیٹھے نوجواں خیموں کو گاڑ کے
لڑکیاں گزریں گی تو خوش ہوں گے تاڑ کے

بھاگنے کا رستہ تم دیکھو کھلا رکھنا
پڑ جائیں نہ پیچھے کبھی یہ پنجے جھاڑ کے

عشق و عاشقی میں جب سے دل لگا لیا
پڑھائی ہو گئی ہے برابر پہاڑ کے

رات میں، تیز موسیقی میں محوِ رقص
مدہوش جوڑے گا رہے ہیں سب چنگھاڑ کے

ظالم کے آگے ہاتھ کیا ، کھلتی نہیں زبان
خوش ہوتے ہیں آپس میں ہی خود کو پچھاڑ کے

ان حرکتوں سے لگتا ہے پڑا جو برا وقت
جل بھن کے ہی رہ جائیں گے دانے یہ بھاڑ کے

ظلم ہے ماں باپ کا ،سدھر جا نوجوان
غلامی نہ گلے پڑے خود کو بگاڑ کے

کچھ کہہ نہ والدین کو چپ کر جا تو ریاض
کیا فائدہ تجھے گڑے مردے اکھاڑ کے

Rate it:
Views: 260
18 Sep, 2013
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets