Add Poetry

کیسے ملتی تجھے فضاؤں میں

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta
Kaisay Millti Tujhe Fizaon Mein

کیسے ملتی تجھے فضاؤں میں
ڈور میری کٹ گئی ہواؤں میں

شب اداسی میں کٹ گئی میری
چھپ گیا چاند یوں گھٹاؤں میں

کون ہے جو مجھے رلائے ہے
کون چھایا ہے اب دعاؤں میں

پھانس بن کر دل میں چبھا رہا برسوں
ایک کانٹا تھا میرے پاؤں میں

راہ تکتے ہیں ہم مسیحا کی
_گھر گیا شہر کن بلاؤں میں

چل رہے تھے سبھی سوئے مقتل
ہم بھی شامل تھے بے نواؤں میں

کیف_ مستی میں جھومتا تھا بدن
کیا کشش تھی میری نگاؤں میں

‏جس میں اکثر صدف وہ رہتا تھا
اک گھروندا تھا دل کے گاؤں میں

Rate it:
Views: 1156
21 Jan, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets