کیوں آنکھ میں بہتے ہوئے اشکوں کی لڑی ہے
چپ رہ میرے ہم وطن قیامت کی گھڑی ہے
ہوتا ہے کچھ گماں سا میدان حشر کا
ہر اک مسلماں کو اپنی پڑی ہے
مٹ جائے میرا وطن یہ حالات بنا کر
اطراف کی ہر قوم تماشے پے کھڑی ہے
پھر کچھ سرخ ہے میرے دریاؤں کا پانی
لگتا ہے کہیں خون کی بارات پڑی ہے
ان ظالموں کو جڑ سے مٹا دے اے میرے رب
سب ہاتھ اٹھاؤ کہ دعا کی گھڑی ہے