Add Poetry

کیوں ہو مجھ سے خفا کہو تو سہی

Poet: عماد By: عماد, Faisalabad

کیوں ہو مجھ سے خفا کہو تو سہی
کیا ہے میری خطا کہو تو سہی

ہنستے ہنستے چھلک پڑیں آنکھیں
کون یاد آ گیا کہو تو سہی

اس قدر ہم سے برہمی کیوں ہے
کس نے کیا کہہ دیا کہو تو سہی

شیشۂ دل کو توڑ کر میرے
آپ کو کیا ملا کہو تو سہی

کس نے کس کو بھلا دیا آخر
کون ہے بے وفا کہو تو سہی

جان لیوا ہیں ہجر کے لمحے
اب نہ ہوں گے جدا کہو تو سہی

کھوئے کھوئے سے رہتے ہو عالمؔ
یہ تمہیں کیا ہوا کہو تو سہی

Rate it:
Views: 19
02 Feb, 2025
More Valentine Day Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets