Add Poetry

گرم فریاد رکھا شکل نہالی نے مجھے

Poet: عمر By: عمر, Lahore

گرم فریاد رکھا شکل نہالی نے مجھے
تب اماں ہجر میں دی برد لیالی نے مجھے

نسیہ و نقد دو عالم کی حقیقت معلوم
لے لیا مجھ سے مری ہمت عالی نے مجھے

کثرت آرائی وحدت ہے پرستاری وہم
کر دیا کافر ان اصنام خیالی نے مجھے

ہوس گل کے تصور میں بھی کھٹکا نہ رہا
عجب آرام دیا بے پر و بالی نے مجھے

زندگی میں بھی رہا ذوق فنا کا مارا
نشہ بخشا غضب اس ساغر خالی نے مجھے

بسکہ تھی فصل خزان چمنستان سخن
رنگ شہرت نہ دیا تازہ خیالی نے مجھے

جلوۂ خور سے فنا ہوتی ہے شبنم غالبؔ
کھو دیا سطوت اسماۓ جلالی نے مجھے

Rate it:
Views: 3
23 Jan, 2025
Related Tags on Mirza Ghalib Poetry
Load More Tags
More Mirza Ghalib Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets