گزارش ہے بنا لو ہم کو مجازی خدا اپنا

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

مان لے میری بات ارے او نادان
نہیں ملے گا تجھے مجھ جیسا انسان

مزے میں رہنا اور خوب موج اُڑانا
دشوار زندگی ہوجائیگی دونوں کی آسان

تیری ماں کو مل جائے گا رتبہ ساس کا
اور پھر تم بن جانا میرے بچوں کی ماں

بہنیں تمھاری بن جائیں گی سالیاں ہماری
ہم اُن کو بھی رکھیں گے عزیز از جان

شہزادی نہیں، ملکہ بن کے رہنا
بجا لائیں گے تمہارا ہر ایک فرمان

جو کچھ ہمارا ہوگا سب کچھ تمہارا ہوگا
بنا کے رکھیں گے تم کو ہم اپنی جان

گزارش ہے بنا لو ہم کو مجازی خدا اپنا
ہو سکے تو کرلو ہم پر یہی ایک احسان

Rate it:
Views: 1064
06 Aug, 2009