Add Poetry

گلہ

Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas

 کیا ضرورت تھی زمانے سے گلہ کرنے کی
ہمی سے کہہ دیتے جو تمہیں شکایت تھی

آپ خود بھی تماشہ اور ہمیں بھی رسوا کر دیا
باہمی جو رنجش تھی سلجھانے کی ضرورت تھی

عشق کے انجام سے کوں نہیں واقف بھلا
مجنوں کی مثال سامنے ھے جدائی اسکی قسمت تھی

فرہاد نے بھی سنگ و خشت کے جگر جھلنی کیے
کیا وہ جنون عشق تھا؟ یا پھر کوئی وحشت تھی

ھے بجھا بجھا سا دل شب گئے دیر تک
کیا کسی کی یاد تھی یا خراب اپنی طبیعت تھی

لاکھ بنائو سنگھار کے مگر وہ جلوہ اک طرف
کیا چہرہ پر نور ھے جسے دیکھنا اپنی قسمت تھی

Rate it:
Views: 315
01 Dec, 2022
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets