Add Poetry

گھر کی بنیادیں دیواریں بام و در تھے بابو جی

Poet: سفیان By: سفیان, ملتان

گھر کی بنیادیں دیواریں بام و در تھے بابو جی
سب کو باندھ کے رکھنے والا خاص ہنر تھے بابو جی

تین محلوں میں ان جیسی قد کاٹھی کا کوئی نہ تھا
اچھے خاصے اونچے پورے قد آور تھے بابو جی

اب تو اس سونے ماتھے پر کورے پن کی چادر ہے
اما جی کی ساری سج دھج سب زیور تھے بابو جی

بھیتر سے خالص جذباتی اور اوپر سے ٹھیٹھ پتا
الگ انوٹھا ان بوجھا سا اک تیور تھے بابو جی

کبھی بڑا سا ہاتھ خرچ تھے کبھی ہتھیلی کی سوجن
میرے من کا آدھا ساہس آدھا ڈر تھے بابو جی

Rate it:
Views: 85
21 Nov, 2024
Related Tags on Father Poetry
Load More Tags
More Father Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets