Add Poetry

ہجر غم کرب میں تنہائی رلاتی ہوگی

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

ہجر غم کرب میں تنہائی رلاتی ہوگی
یاد میری بھی اسے پھر تو ستاتی ہوگی

اے ہوا جا کے خبر میرے صنم کی لانا
پاس توں اس کے گزر کے ہی تو جاتی ہوگی

کوئی مخلص مل اگر جائے تو پھر کیا کہنے
اپنے چہرے کو آنچل سے چھپاتی ہوگی

ہوتی ہوگی کبھی دستک کوئی دروازے پر
دوڑی بھاگی ہوئی دروازے پہ جاتی ہوگی

پیار سے تحفے دیے تھے تو غیمت سمجھے
تیر اپنی تو وہ نظروں کے چلاتی ہوگی

خون سے خط ہی لکھے تھے کبھی اس نے تو مجھے
یاد انگلی کی کٹی ہوئی دلاتی ہوگی

شوق سے گول گپے کھاتی تھی میں لاتا تھا
لا زمی گول گپے لے کے ہی کھاتی ہوگی

پیار کے دیپ جلائے تھے کبھی چاہت سے
اشک آنکھوں سے تو ہروقت بہاتی ہوگی

کیسے شہزاد سکوں ہوگا میسر اس کو
ہاتھ پر نام مرا لکھ کے مٹاتی ہوگی

Rate it:
Views: 856
31 Dec, 2020
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets