Add Poetry

ہماری بخشش

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

چرچا رسول پاک کا کرتے رہا کرو
امتی ہونے کا حق یوں ادا کرو

پوری ہوجائیں گی مرادیں اوربھی
محبوب کے ہی دیدارکی دعاکرو

سنت مصطفی بھی ہے نعت مصطفی بھی
اسی یقین ایمان سے قرآن پڑھاکرو

وقف ہوکرفروغ عشق رسول میں
اوروں کے ساتھ اپنا بھی بھلاکرو

مانگتے رہے آقا ہماری بخشش کی دعائیں
درودوسلام جاری زباں پہ رکھا کرو

بھٹک جاؤگے راستہ یہ چھوڑکر
فرمایا اسی سیدھے راستے پہ چلاکرو

کھاجاتا ہے نیکیاں جیسے آگ لکڑیاں
آگ میں حسد کی نہ جلا کرو

دنیابھی تمہاری ہوگی عقبی بھی تمہاری
تلاش رب اور رسول کی رضا کرو

دی ہے زبان اللہ نے اسی لیے
ہروقت حبیب خداکی ثناء کرو

بیٹھ کر ادب سے محفل میلادمیں
ذکر نبی کریم کا توجہ سے سنا کرو

لکھتا پڑھتا رہے نعت صدیق یارسول اللہ
تاثیر زبان وقلم میں ایسی عطاء کرو

Rate it:
Views: 516
19 Dec, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets