ہمارے پیارے نبی

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, birmingham

ظلمت میں کیا اجالا آپ نے
توحید کا کیا بول بالا آپ نے

جھوٹے خداؤں کی پجاری تھی دنیا
دلوں سے بتوں کو نکالا آپ نے

جو بھٹکے تھے صراط مستقیم سے
انہیں سیدھی راہ پہ ڈالا آپ نے

یتیموں و مسکینوں کا کوئی سہارانہ تھا
ایسے غریبوں کو سنبھالا آپ نے

ہر جانب اندھیرا تھا جہالت کا
اسلام میں سب کو ڈھالا آپ نے

Rate it:
Views: 853
03 Sep, 2008
More Religious Poetry