Add Poetry

ہم باتوں باتوں میں بات نہیں بدلتے

Poet: عائشہ ارشد کھوکر By: عائشہ ارشد کھوکر, Satrah (Sialkot)

 ہزار باتوں پہ ہم اکثر یونہی خاموش ہیں رہتے
لوگ کہتے ہیں مغرور اور کبھی پاگل ہیں کہتے

یوں تو سنتے ہیں ہر روز بہت اچھے الفاظ بھی
مگر ہم لفظوں سے زیادہ لہجے ہیں سمجھتے

بات کرتے ہیں سیدھی اور زہر کی مانند
ہم باتوں باتوں میں بات نہیں بدلتے

خیال رکھتے ہیں رشتوں کے تقد س کا مگر
نا قدری کرنے والوں کو ہم دوبارہ نہیں ملتے

یہ لوگ جو بن بیٹھے ہیں خدا، سُن لیں
ہم رب کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے

Rate it:
Views: 2380
25 Jun, 2022
More SMS Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets