Add Poetry

ہم جی رہے ہیں کوئی بہانہ کیے بغیر

Poet: جون ایلیا By: zawar, Karachi
Hum Jee Rahe Hain Koi Bahana Kiye Baghair

ہم جی رہے ہیں کوئی بہانہ کیے بغیر
اس کے بغیر اس کی تمنا کئے بغیر

انبار اس کا پردۂ حرمت بنا میاں
دیوار تک نہیں گری پردا کیے بغیر

یاراں وہ جو ہے میرا مسیحائے جان و دل
بے حد عزیز ہے مجھے اچھا کیے بغیر

میں بستر خیال پہ لیٹا ہوں اس کے پاس
صبح ازل سے کوئی تقاضا کیے بغیر

اس کا ہے جو بھی کچھ ہے مرا اور میں مگر
وہ مجھ کو چاہئے کوئی سودا کیے بغیر

یہ زندگی جو ہے اسے معنیٰ بھی چاہیے
وعدہ ہمیں قبول ہے ایفا کیے بغیر

اے قاتلوں کے شہر بس اتنی ہی عرض ہے
میں ہوں نہ قتل کوئی تماشا کیے بغیر

مرشد کے جھوٹ کی تو سزا بے حساب ہے
تم چھوڑیو نہ شہر کو صحرا کیے بغیر

ان آنگنوں میں کتنا سکون و سرور تھا
آرائش نظر تری پروا کیے بغیر

یاراں خوشا یہ روز و شب دل کہ اب ہمیں
سب کچھ ہے خوش گوار گوارا کیے بغیر

گریہ کناں کی فرد میں اپنا نہیں ہے نام
ہم گریہ کن ازل کے ہیں گریہ کیے بغیر

آخر ہیں کون لوگ جو بخشے ہی جائیں گے
تاریخ کے حرام سے توبہ کیے بغیر

وہ سنی بچہ کون تھا جس کی جفا نے جونؔ
شیعہ بنا دیا ہمیں شیعہ کیے بغیر

اب تم کبھی نہ آؤ گے یعنی کبھی کبھی
رخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر

Rate it:
Views: 2920
02 Jun, 2021
Related Tags on Jaun Elia Poetry
Load More Tags
More Jaun Elia Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets