ہم رشک کو اپنے بھی گوارہ نہیں کرتے
Poet: MIRZA GHALIB By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI
ہم رشک کو اپنے بھی گوارہ نہیں کرتے
 مرتے ھیں ولے ان کی تمنا نہیں کرتے
 
 درپردہ انھیں غیر سے ھے ربط نہانی
 ظاہر کا یہ پردہ ھے کہ پرواہ نہیں*کرتے
 
 یہ باعث تومیدی ارباب ہوس ھے
 غالب کو برا کہتے ھو اچھا نہیں کرتے
  
More Mirza Ghalib Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 