Add Poetry

ہم سے بچھڑ کرکیا حال ہے تمہارا جانم

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہم سےبچھڑ کر کیا حال ہے تمہارا جانم
ہم نہیں ہیں تواب کس پہ ڈھاتےہو ستم

یاد ہے تم کہتی تھی تنہاجی ناسکوگے
دیکھو تمہارے بن بھی جی رہےہیں ہم

تمہارے جانےکےبعد پرسکون ہےزندگی
اب مجھےسردرد بھی ہوتا ہےبہت کم

بزرگوں سےسنا ہےکہ سچ کڑوا ہوتا ہے
میری کھری کھری باتیں سن کرہونانابرہم

اب اس سے مزید ہم کچھ کہہ نہیں سکتے
حقیقت یہ ہے کہ ہمیں آنےلگی ہےشرم

Rate it:
Views: 540
02 Nov, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets