ہم نے بھلا آپ کا کیا بگاڑا ہےجناب
جومیرےدل کا گلشن اجاڑاہےجناب
یہاں اورلوگوں کےکتنےباغ تھے
پھر میراگلزار کیوں تاڑا ہےجناب
میری آنکھوں میں کیوں جھانکتےہو
کیا وہاں کوئی نیا اکھاڑا ہے جناب
ہم تو تمام عمر نہ سنبھل سکےصاحب
عشق نےکچھ ایسا پچھاڑا ہےجناب
ہم نےخاکساری کیا اختیارکرلی
سبھی نےمٹی کی طرح لتاڑاہےجناب
لگتا ہے آپ سچ کا سامنا نہیں کرسکتے
میراخط پڑھے بنا کیوں پھاڑاہےجناب