ہم پہ اپنی رحمت کا مینہ برسا مولا
امت مسلمہ کی بگڑی بنا مولا
جوصراط مستقیم کی سمت جاتی ہو
ہم سب کوتو ایسی راہ دکھلا مولا
انجانےمییں شرک کے مرتکب ناہوں
ہمیں توحید کا اصل مفہوم سمجھا مولا
جو ملاں اپنےسوا سب کو کافر جانیں
ایسےجاہل علماء سےہم کوبچا مولا
غیر مذہب بھی ہم سب پہ رشک کریں
ہم سب کو ایسےسچےمسلم بنا مولا