ہم کو تو اپنے رب کی عنایت پہ ناز ہے
پیارے نبیﷺ کی شان رسالت پہ ناز ہے
جو بھی ملا ہے انﷺ کے وسیلے سے ہی ملا
ہم کو تو انﷺ کی چشمِ عنایت پہ ناز ہے
دنیا کو مصطفیٰﷺ کی قیادت پہ ناز ہے
امت کو مصطفیٰﷺ کی شفاعت پہ ناز ہے
انﷺ پر ہوا ہے ختم نبوت کا سلسلہ
امت کو مصطفیٰ ﷺ کی رسالت پہ ناز ہے