Add Poetry

ہوا بھی تیز ہے اور رات کا سفر بھی ہے

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

ہوا بھی تیز ہے اور رات کا سفر بھی ہے
بجھی بجھی سی شمعِ راہبر بھی ہے

میں کوئی حرف ِ شکایت زباں پہ کیا لاؤں
کہ قافلے میں وہی شخص معتبر بھی ہے

جو در بہ در ہیں انہی کا ملال ہے ورنہ
میں آشیانہ بھی رکھتی ہوں ، میرا گھر بھی ہے

ہمارے رنج بہت مشترک سے لگتے ہیں
جو دُکھ ہے اس کا ، وہی میرا دردِ سر بھی ہے

ہمی ہیں جن کو فضا میں گھٹن کا ہے احساس
ہمی ہیں جن کو بہت رنجِ بال و پر بھی ہے

میں جس کے غم میں سلگتی ہوں روز و شب اے صدف
کمال یہ ہے وہی میرا چارہ گر بھی ہے

Rate it:
Views: 456
16 Jul, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets