Add Poetry

ہے جس کی نسبت سے واللہ۔ ۔

Poet: Bushra babar By: Bushra babar, Islamabad

 ہے جس کی نسبت نبی سے واللہ
وہ ہے سب سے افضل ،وہ ہے سب سے اعلی

انہیں شرف محبوب جس کا ملا ہے
وہ رب سب سے افضل،وہ خدا سب سی اعلی

ہیں جنت کے سردار ان کے نواسے
وہ حسن سب سے افضل،وہ حسین سب سے اعلی

ہیں بابا یہ جس ہستی محترم کے
وہ بیٹی سب سے افضل ،وہ خاتون سب سے اعلی

بلا شبہ ہیں ان کے سبھی یار پیارے پر
وہ چار سب سے افضل،وہ یار سب سے اعلی

کرائ جوآپ نے عرش پرامامت انبیاء
وہ نماز سب سے افضل،وہ جماعت سب سے اعلی

بلایا تھارب نے جب انہیں خود سے ملنے
وہ شب سب سے افضل،وہ سفر سب سے اعلی

یوں تو ہے ہر نبی رب کا معتبر پر
وہ نبیوں میں سب سے افضل،وہ نبیوں میں سب سے اعلی

 

Rate it:
Views: 417
14 Mar, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets