Add Poetry

ہے موت ایسی ۔۔۔۔۔

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi, Hyderabad

ناچیز کی خوشدامن مرحومہ مہرالنسآء حجن زوجہ حافظ عبدالعزیزرضوی حشمتی
کی یکم مارچ ۲۰۱۳ء کو مدینہ منورہ میں وفات اور ۳؍ مارچ ۲۰۱۳ء کو
جنت البقیع میں تدفین پر اک نظم
ہے موت ایسی کہ جس پر کرے زمانہ ناز
ہے موت ایسی کہ جو ہے بہت بڑا اعزاز
ہے موت ایسی کہیں جس کو باعثِ توقیر
ہے موت ایسی جو مقبولیت کی ہے تعبیر
ہے موت ایسی کہ وردِ زباں ہے صل علیٰ
ہے موت ایسی کہ سب کہتے ہیںسبحان اللہ
ہے موت ایسی کہ سب کی یہی تمنّا ہے
ہے موت ایسی کہ جس پر حیات شیدا ہے
ہے موت ایسی فرشتوں کو رشک ہو جس پر
ہے موت ایسی جو ہے زندگی سے بھی بہتر
ہے موت ایسی کہ غم کے جلو میں فرحت ہے
ہے موت ایسی جو تکمیلِ عشق و الفت ہے
مریں جو طیبہ میں جاکر انھیں نہیں کچھ غم
طلب نہ لالہ و گل کی نہ شوقِ باغِ ارم
مریں جو طیبہ میں جاکر وہ پاگئے جنت
ہرایک لمحہ ہیں وہ زیرِ سایۂ رحمت
بقیعِ پاک میں مدفن بنا سبحان اللہ!
کہ جس پہ تختِ شہی بھی فدا سبحان اللہ!
مَرے مُشاہدِ رضوی بھی شہرِ طیبہ میں
خداے پاک سے ہے یہ دعا سبحان اللہ!
 

Rate it:
Views: 294
31 Mar, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets