یا رسول اللہ تیرے در کی فضاؤں کو سلام

Poet: By: Muhammad Ayaz Baig, Gujranwala

یا رسول اللہ تیرے در کی فضاؤں کو سلام
گنبد خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام

والہانہ جو طواف روضہ اقدس کرے
مست و بے خود وجد کرتی ان ہواؤں کو سلام

جو مدینے کی گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا
ان فقیروں راہ گیروں اور گداؤں کو سلام

مسجد نبوی کی صبح اور شاموں کو سلام
یا نبی تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام

یا رسول اللہ تیرے در کی فضاؤں کو سلام
گنبد خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام

Rate it:
Views: 2687
21 Aug, 2009
More Religious Poetry