دل کی دنیا اُنکی یادوں سے سنوارا کرتے ہیں
اپنی عمرِ مختصر ہم اُن پہ وارا کرتے ہیں
چلتے پھرتے بیٹھتے اُٹھتے مدد کے واسطے
ہر گھڑی ہم ’’یارسول اللہ‘‘ پکارا کرتے ہیں
ہر مصیبت، ہر بلا سے، جلد ملتی ہے نجات
’’یا حبیب اللہ انظرنا‘‘ پکارا کرتے ہیں
چاند شق ہوتا ہے اور منکر کا منہ فق ہوتا ہے
جونہی اس کی سمت انگلی سے اشارا کرتے ہیں
اے مُشاہدؔ یہ رضا کا فیض ہی تو ہم پہ ہے
راز وہ حُبِّ نبی کے آشکارا کرتے ہیں