یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہ تھا ماں سے
Poet: Unknown By: Zaid, Sialkotپرانا سوٹ پہنتا تھا کم وہ کھاتا تھا
مگر کھلونے مرے سب خرید لاتا تھا
وہ مجھ کو سوئے ہوئے دیکھتا تھا جی بھر کے
نہ جانے سوچ کے کیا کیا وہ مسکراتا تھا
مرے بغیر تھے سب خواب اس کے ویراں سے
یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہ تھا ماں سے
More Father Poetry






