یہ بندہ غریب ہے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMگو میری رہائش بینک کےقریب ہے
یہ بندہ کل غریب تھا آج بھی غریب ہے
سوچا تھا کسی امیرسے بات نہ کروں گا
پھر خیال آیا یہ اپنا اپنا نصیب ہے
ہم کس کس سے گلہ کریں اپنی مفلسی
انسان تو کیا بخت بھی ہمارا رقیب ہے
ہفتہ بھر ایک دوسرے سے مل نہیں پاتے
ولائتی میاں بیوی کی زندگی عجیب ہے
سوچا ہے ہم بھی کھیلیں گے اب لاٹری
جلد امیر ہونے کی یہ اچھی ترکیب ہے
More Funny Poetry







